شیخ رشید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ فروری تک توسیع

شیخ رشید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ فروری تک توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ فروری تک توسیع کردی۔
سانحہ 9 مئی کے درج مقدمات میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے کیس میں انھیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شیخ رشید کی جانب سے سردارعبدالرزاق، سردارشہباز ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید احمد کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 17 جنوری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوایا تھا۔
سابق وزفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نے کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ فروری تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما صداقت عباسی اورواثق قیوم نومئی واقعات میں وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت چھ فروری کو اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرے گی۔ اڈیالہ جیل میں پہلے سے گرفتار اور ضمانت والے 367ملزمان عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

