Advertisement

پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، مرتضٰی سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات

پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، مرتضٰی سولنگی

مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ پرامن اورشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن پر امن انداز میں ہوں گے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ملک کیلئے نئی نہیں، اس سے ہم دہائی سے گزر رہے ہیں، 2008 میں بھی اور2013 میں الیکشن کے وقت دہشت گردی تھی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ طالبان کے کابل حکومت سنبھالنے کےبعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا، القاعدہ اورٹی ٹی پی افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طورپراستعمال کرتے ہیں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن پر امن انداز میں ہوں گے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پرامن اورشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپرسیکیورٹی کےبھرپورانتظامات کیےہیں، انتخابات میں سیکیورٹی کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلےحصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرزاورایف سی ڈیوٹی انجام دینگی۔ ہم غیر ملکی میڈیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے پہلے افواہیں تھیں، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہو رہے ہیں، کسی سیکیورٹی کی صورت حال پر فوری ایکشن ہوگا،  ہم آزاد ملک ہیں، تنقید کا حق ہے، کورٹس اور نگراں حکومت پر تنقید کرنے کا حق ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ کسی عدالتی فیصلے پر تنقید کا حق ہے، جمہوریت کے عمل کا تسلسل جاری ہے، پاکستان دنیا میں 5 ویں بڑی جمہوریت بن چکاہے، انتخابات کے حوالےسےاقدامات مکمل کرلیےہیں، 8فروری کو صاف وشفاف انتخابات کیلئےوافروسائل موجودہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ حکام بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version