Advertisement

حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ فون کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل کر خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کاررائی کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ آئی فون و اسیسریز کی سپلائی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی زیر نگرانی اسٹار سٹی مال صدر میں واقع آفس میں چھاپہ مارا گیا، حوالہ ہنڈی اور اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی اور اسمگل شدہ آئی فون اور اسسیسریز برآمد ہوئیں۔

ملزم عمیر جعفر کو صدر میں واقع اسٹار سٹی مال سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔

Advertisement

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی اور مشکوک سامان کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم دبئی میں موجود اپنے ساتھیوں کے ذریعے نیٹ ورک چلارہا تھا۔

ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ کرلیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version