پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، ان کے اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 9 کے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کیچ لینے کے دوران زخمی ہو گئے۔
حارث رؤف نے مشکل کیچ تھام تو لیا مگر اس دوران وہ گراؤنڈ پر گر گئے جس سے ان کا کندھا زور سے زمین سے ٹکرایا۔
لاہور قلندرز نے ایکس اکاؤنٹ پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے اور انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
فاسٹ بولر کی انجری کے حوالے سے ڈائریکٹر لاھور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ وہ ہمارے اٹیک کا اہم بولر ہے، گراؤنڈ میں اس کی کمی سے ٹیم کو نقصان ہو گا، لیکن ہم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔
ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی، حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی، پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

