Advertisement

بھارتی کسان ایک بار پھر مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج

بھارتی کسان

بھارتی کسان ایک بار پھر مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج

بھارتی کسان ایک بار پھر مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار اور کسان یونینز کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ مودی سرکار نے کسانوں کو پیداوار کی کم سے کم امدادی قیمت مقرر کرنے کی یقین دہانی کروانے سے انکار کردیا۔

کسانوں نے ’دہلی چلو مارچ‘ کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے شہر سنگرور سے ڈھائی ہزار سے زیادہ ٹریکٹر ٹرالیز پر مشتمل کسان مارچ کا آغاز ہوگیا۔

نئی دہلی انتظامیہ نے 12 مارچ تک ہر قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی لگا تے ہوئے دیگر ریاستوں کے ساتھ سرحدیں سیل کرنا شروع کردیں۔بھارتی دارالحکومت کے داخلی و خارجہ راستے قلعہ بندی کا منظر پیش کرنے لگے۔

سنگھو، غازی پور اور ٹکری کے داخلی راستوں پر زبردست تناؤ ہے۔ کسانوں نے تمام رکاوٹیں نصف گھنٹے میں توڑنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement

دہلی چلو مارچ میں بھارت بھر کی 200 سے زیادہ کسان یونیز بھی شامل ہیں۔ ہریانہ میں بی جے پی کی ریاستی حکومت بھی کسانوں کو روکنے کے لیے سرگرم ہوگئی۔

ہریانہ میں فتح آباد،کورکشیترا،امبالہ،جند اور سرسا میں شاہراہوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ کسانوں کی گاڑیوں کے داخلے پر رکاوٹ کے پیش نظر سڑکوں پر کیلیں بچھا دی گئیں۔

دہلی مارچ سے قبل ہی مودی سرکار نے 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے۔

دہلی کے اطراف تمام پبلک ٹرانسپورٹ ذرائع پر بھی مودی سرکار کی جانب سے کڑی نگرانی کے لیے ٹیمیں تعینات کی گئیں۔نئی دہلی کے اطراف میں نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندیاں عائدکردی گئیں۔

11 فروری سے دہلی کی سرحدوں کے اطراف مختلف اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جبکہ انٹرنیٹ سروس  بھی معطل ہے۔

ہریانہ سے چندی گڑھ اور پنجاب جانے والی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند ہے۔

Advertisement

بھارتی کسانوں  نے مودی سرکار کی رکاوٹوں کے باوجود ہر صورت دہلی پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version