پرویز الہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس کی سماعت ملتوی

پرویزالٰہی و دیگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری
عدالت نے چوہدری پرویزالہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعلی پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کوجیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویزالہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔
پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم ہو چکی ہیں، پرویز الہی کے 10 شریک ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ کا چالان جمع کرا رکھا ہے، پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 میں بھرتی ہونے والوں امیدوار ملزمان میں۔شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریری امتحان میں فیل ہونے والے ملزموں کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

