Advertisement

پنجاب اسمبلی؛ اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا میدان بھی ن لیگ کے نام

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا میدان بھی ن لیگ نے اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

سبطین خان نے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے حلف لیا اور ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست سنبھال لی ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے 322 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کے لیے ملک احمد خان نے 225 ووٹ لے کر برتری حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کو 96 ووٹ ملے اور 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

Advertisement

 علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیراقبال چنڑ نےحلف اٹھا لیا ہے، اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ظہیراقبال چنڑ سے حلف لیا تھا۔

 خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکرکے لیے ظہیر اقبال چنڑ نے 220 ووٹ لے کر برتری حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار معین ریاض نے 103 ووٹ حاصل کیے۔

نو منتخب اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 فروری تک ملتوی کر دیا اور کہا کہ قائد ایوان کے لیے انتخاب بھی 26 فروری کو ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version