Advertisement

عبدالرزاق کی شعیب ملک کی بیٹنگ پر تنقید

عبدالرزاق کی شعیب ملک کی بیٹنگ پر تنقید

عبدالرزاق کی شعیب ملک کی بیٹنگ پر تنقید

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے شعیب ملک پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں خود غرضی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شعیب ملک نے ٹیم کے مفادات پر اپنی ذاتی کارکردگی کو ترجیح دی جب کہ اس میچ میں شعیب ملک نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی تھی۔

عبدالرزاق کہتے ہیں ’’شعیب ملک کئی سالوں سے کھیل رہے ہیں جب کہ ان کی اننگز ٹیم کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے اچھی ہوسکتی ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’ایک کھلاڑی وہ ہوتا ہے جو کسی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے لیکن جب آپ 42 یا 43 سال کے ہوں تو اس قسم کی کرکٹ میں آپ پریشر برداشت نہیں کرسکتے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’’اگر شعیب ملک اسکورنگ ریٹ کو تیز کرتے تو ان کی اننگز زیادہ متاثر کن ہوسکتی تھی‘‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز کا ہدف دیا، کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز ہی بناسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version