Advertisement

ہمارے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ اپنا وزیراعظم بنائیں، شازیہ مری

رہنما پیپلز پارٹی

صدر کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا، شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے نمبرزنہیں کہ اپنا وزیراعظم بنائیں، الیکشن کے دوران زیادتی کےباوجودسسٹم کوچیلنج نہیں کرینگے۔

کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے پریس کانفرنمس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوری نظام کے لیے لاتعداد قربانیاں دیں، کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پرالیکشن لڑا۔ ہم ہرکام آئین اور دائرے میں رہ کرکریں گے۔ جن کو من پسند سیٹیں نہیں وہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Advertisement

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ کراچی میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، کراچی میں جن جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، پولنگ ڈے پر بدمعاشی اورغنڈہ گردی کی گئی۔ خواتین کی پولنگ کو سلو کیا گیا، 2018 میں بھی اس طرح کے کام ہوئے لیکن اس بار حدیں پار ہوئیں۔

 انھوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کے ذریعے الیکشن جیتنے کی کوشش کی۔ جی ڈی اے سیاسی یتیموں کا گروپ ہے۔ پیر پگارا کو اپنے دوستوں پر نظرِڈالنی چاہیے۔ مرزا صاحب لوگوں کو دھمکاتے نظرآئے۔ پیپلز پارٹی صرف عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ میں ٹک ٹاکرنہیں، سیاست دان ہوں۔ میں کبھی سوچ نہیں سکتی کہ لا ان آرڈرکو اپنے ہاتھ میں لوں۔ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شکایت ہے۔ سڑکوں پرآنا دھمکی دینا پیپلزپارٹی کا شیوہ نہیں۔ پیرپگارا کو استعمال کیا گیا انھیں حقائق نہیں بتائے گئے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے نمبرزنہیں کہ اپنا وزیراعظم بنائیں، الیکشن کے دوران زیادتی کےباوجودسسٹم کوچیلنج نہیں کرینگے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ 28 لوگ گرفتار ہوئے جن میں سے دو کا تعلق سانگھڑسے تھا۔ سانگھڑ میں میرے حلقے میں 45 منٹ تک فائرنگ کی گئی۔ 26 سالہ نوجوان کو گولیاں ماری گئیں۔ ہم اپنا کیس تیار کررہےہیں،زیادتیوں کو جانے نہیں دینگے، الیکشن کے دوران زیادتی کےباوجودسسٹم کوچیلنج نہیں کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version