Advertisement

پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی، ناصرشاہ

پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی، ناصرشاہ

سابق صوبائی وزیر سندھ سید ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی۔ 

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرشاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلزپارٹی اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے، مسلم لیگ ن الیکشن سے خائف ہے، عوام سے کہتا ہوں اگرآپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دینگےتو رائیگاں نہیں جائیگا۔

رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، محنت سے وسطی پنجاب کی صورتحال بدلی ہے، بلاول کہتے ہیں خرچے کی وجہ سے کوئی علاج سے محروم نہ رہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں میں عوام کی مدد کی، خریدوفروخت پر پیپلزپارٹی بالکل یقین نہیں رکھتی، ہم پُرامید ہیں الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ بھر میں کلین سوئپ کرے گی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوبڑھایاجائیگا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دگنا کیا جائیگا، 12لاکھ سےزائدخواتین اپنےپیروں پرکھڑی ہیں، یہی نظام پورےملک میں لائیں گے۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی، سندھ میں مقابلے کی فضا نہیں ہے، سندھ میں کو کارکردگی رہی ہے پیپلزپارٹی کی وہ سامنے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version