Advertisement

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 16ویں روز بھی جاری

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 16ویں روز بھی جاری

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 16ویں روز بھی جاری

نئی دہلی: دہلی چلو مارچ کے 16ویں روز بھی ہریانہ پولیس کے کسان مظاہرین پر تشدد جاری ہیں۔

بھارت میں کسان رہنماؤں کا نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد احتجاج دوبارہ سے جاری ہے جب کہ روڈ بلاک ہونے کے باعث پنجاب کو ڈیزل اور سلنڈر گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے باعث پنجاب ڈیزل اور سلنڈر گیس کے سنگین بحران کا شکار ہوگیا ہے، پنجاب میں ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی سپلائی روڈ بلاک اور حفاظتی مسائل کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کسانوں کے بھارتی  دارالحکومت کی جانب ٹریکٹر مارچ سے دہلی اور نوئیڈا سرحد پر شدید ٹریفک متاثر ہے، ہزاروں کسان کا دہلی سے 200 کلومیٹر دور پنجاب اور ہریانہ سرحد پر احتجاج جاری ہے۔

بھارت کے کسانوں پر احتجاج نے پولیس کی شدید بربریت کو جنم دیا ہے، مارچ کے باعث ہریانہ اور  امبالہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کر دی گئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں نے 29 فروری تک ’دہلی چلو‘ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سمیوکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ نے شمبو اور کھنوری سرحدوں پر احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے سلسلہ وار احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version