Advertisement

کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

خیبرپختونخوا میں بارش متاثرین بے یارو مددگار ہیں، حکومت نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیماڑی میں پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ الیکشن جیت کر اس شہر کی خدمت کریں گے، کوئی زبان اور کوئی مذہب کی بنیاد پر کراچی کو تقسیم کرنا چاہ رہا ہے، آپ نے موقع دیا تو صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت میرے ہاتھ میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محنت کر کے اپنے شہر کی خدمت کریں گے، کراچی کا حق کراچی کی نمائندگی سے ہی ملے گا، کراچی کی 20 سیٹیں دلوا دیں تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ باقی پارٹیاں اپنے مطلب کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ باقی لوگ نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔

  ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مقابلہ دو جماعتوں کے درمیان ہے، یہ ہم سب کا کراچی ہے، میری ماں اس دنیا میں نہیں، میں اس شہر کی ویسے ہی خدمت کروں گا جیسے ماں اپنے بیٹے کی خدمت کرتی ہے۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار اپنے بھائی کو موقع دیں مایوس نہیں کرواں گا، کراچی کی چپے چپے کی خدمت کروں گا، کیماڑی میں رہنے والے بھائیوں سے امید ہے کہ 8 فروری کو نکلیں گے تیر چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمارا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، اس شہر نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں، آٹھ فروری کو بڑی تعداد میں سب کو نکلنا ہے اور پورے خاندان کو ساتھ لے کر جانا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وزارتیں لے کر اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو بھول جاتے ہیں، اپنے بھائی کو موقع دیں کراچی کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں اور اگر کوئی اور منتخب ہوگا تو وہ علاقے میں رکاوٹ بنیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کام اگر لینا ہے تو ایک بار پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، اگر میرے نمائندے ہونگے تو وہ آپ کے مسائل مجھ تک پہنچائیں گے، مجھے امید ہے میرے کیماڑی میں رہنے والے بھائی بہن آٹھ فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں گے ،8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version