Advertisement

بھارتی کسانوں کا مارچ، نئی دہلی کے داخلی اور خارجی راستے میدان جنگ بن گئے

بھارتی کسانوں کا مارچ، نئی دہلی کے داخلی اور خارجی راستے میدان جنگ بن گئے

بھارتی کسانوں کا مارچ، نئی دہلی کے داخلی اور خارجی راستے میدان جنگ بن گئے

بھارت میں کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے باعث نئی دہلی کے داخلی اور خارجی راستے میدان جنگ بن گئے ہیں۔

مودی سرکار کے خلاف ہزاروں بھارتی کسانوں کا مارچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے داخلی اور خارجی راستے میدان جنگ بن گئے ہیں۔

مودی سرکار نے نئی دہلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا جب کہ شہر قلعہ بندی کا منظر پیش کرنے لگا ہے،نئی دہلی کی جانب بڑھنے والے کسانوں پر مودی سرکار نے ڈرون حملے کیے۔

احتجاجی کسانوں پر ڈرونز کی مدد سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ پنجاب و ہریانہ بارڈرز پر ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیز کے ساتھ موجود ہیں اور پولیس کے ساتھ جگہ جگہ جھڑپیں جاری ہیں۔

پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لئے سڑکیں کھود ڈالیں ہیں اور واٹر کیننز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جب کہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکاروں اور کسانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خیال رہے کہ سم یکتا کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ سمیت 200 سے زائد یونینز دہلی چلو مارچ میں شامل ہیں۔

Advertisement

نجی کمپنیز اور دوستوں کو نوازنے کے لئے مودی سرکار نے کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت کی یقین دہانی کروانے سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دہلی چلو مارچ میں شامل کسان دھرنے کے لیے کم از کم 6 ماہ کا راشن پانی اور ایندھن لے کے چل رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version