Advertisement

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ

سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت میں ڈی جی لا الیکشن کمیشن ارشد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوپہر دو بجے کے وقفے کے بعد این اے 128 لاہورمیں عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت سے کہا کہ ہم کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  کیا الیکشن کمیشن فارم 49 کو بھی واپس لے رہے ہیں؟

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ باقی معاملات آپ الیکشن کمیشن جاکر کہیے۔

وقفے سے قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد صاحب! مجھے یقین ہے کہ کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے آپ سے مشورہ نہیں کیا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے سامنے ان کی درخواست التوا میں ہے تو پہلے فیصلہ کرلیتے، الیکشن کمیشن ان کی درخواستیں سن کر اگر ان کے حق میں فیصلہ کردیتا ہے تو؟

Advertisement

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا تو کمیشن اپنی تصحیح کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سے جب لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو نوٹس جاری کرکے کانسالیڈیشن کریں، تو کیا ایسا ہوا؟

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ یہ میرے علم میں نہیں، میں معلوم کرکے بتا سکتا ہوں جس پرعدالت نے کہا کہ آپ کمیشن سے ہدایات لے لیں، پھر اس کیس کو دو بجے کے بعد رکھ لیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version