Advertisement

پرویز خٹک کا استعفیٰ پی ٹی آئی کے مطالبے پر دینے کا انکشاف

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ پرویز خٹک نے خاموشی توڑدی

پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبے پر استعفیٰ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے گزشتہ روز دیئے گئے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پی، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں نے ابتدائی ڈرافٹ پراتفاق کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے غلطی تسلیم کرنے اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کئی روز قبل کرلیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پی ٹی آئی قیادت سے اپنے رشتہ دار کے ذریعے رابطہ کیا اور انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے سے آگاہ کیا.

پرویزخٹک نے پی ٹی آئی قیادت کو مشکل وقت میں اپنی پارٹی دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پی سے اتحاد کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور قانونی ماہرین نے صدارت چھوڑنے کی صورت میں معاملہ آگے بڑھنے کو قابل عمل قرار دیا۔

دونوں جماعتوں کے قانونی ماہرین کا اجلاس نوشہرہ میں کئی گھنٹےتک ہوا، اور دونوں جماعتوں کے درمیان مخصوص نشستوں سمیت دیگر معاملات طے کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق آج یا کل دونوں جماعتوں کی لیگل ٹیموں کی  بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہو گی۔

بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی کے بعد معاملہ نامزد وزیراعلیٰ کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکی منظوری کے بعد بانی چیئرمین کی منظوری لی جائےگی اور چیئرمین کی منظوری کے بعد باقاعدہ تحریری معاہدہ سامنے لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version