جمہوریت و پارلیمان کی بقاء کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت و پارلیمان کی بقاء کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے قائدین کا جے یو آئی کور کمیٹی سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کے عبد الغفور حیدری، عطا الرحمان، نور عالم خان و دیگر شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے انتخابی دھاندلی کے واقعات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ جمہوریت و پارلیمان کی بالادستی کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، کارکنان کی جمہوریت اور اداروں کی بالادستی کے لیے قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اب بھی جمہوریت وپارلیمان کی بقاء کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کل حلف لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

