Advertisement

بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کو استعمال کیا، سعدرفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کو استعال کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کا استعمال کیا

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جلدی کر دی، جتنے منہ اتنی باتیں،کوئی جلدی نہیں کی، جذباتی فیصلہ بھی نہیں کیا۔

چیف الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں، اس انتخابات میں میرے حلقے کے ٹکڑے کئے گئے۔

ہماری جماعت غلطیوں کو تلاش کرے اور اپنی اصلاح کرے، بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کواستعمال کیا۔

Advertisement

اس الیکشن میں امیرجیت گئےاورغریب ہارگئے، امیروں نے اپنے ملازمین کو گاڑیوں میں ڈالا اور ووٹ ڈلوائے، 2018 میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا، سب بانی پی ٹی آئی کو جتوا رہے تھے.

سعد رفیق نے کہا کہ اسمبلی میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا کے عہدے لینے والا کوئی نہ ہوگا، پاکستان کو بیرون ملک سے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

اگرپنجاب میں ن لیگ جیتی تو کیا کے پی میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ کیا سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی نہیں ہوئی.

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کو راستہ نہ دیا گیا تو نازک جمہوریت کا آخری موقع ہوگا، کوئی انتقام، بدلہ نہیں بلکہ سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version