فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آج دلائل دیں گے

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آج دلائل دیں گے
عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت 19 فروری سے 26 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج عدالتی کارروائی میں امریکہ اور روس کے علاوہ مصر اور فرانس کے نمائندنے بھی بات کریں گے۔
خیال رہے کہ پیر کو عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کے پہلے دن فلسطینی نمائندوں نے ججز سے درخواست کی تھی کہ وہ اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیں۔
فلسطینی نمائندوں کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ انصاف کی رائے دو ریاستی حل کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب کل جنوبی افریقہ سمیت دس ریاستوں نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے کردار پر کڑی تنقید کی جب کہ اکثر ممالک نے عدالت پر زور دیا کہ قبضے کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

