Advertisement

اسپین اور آئرلینڈ کا اسرائیل پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ

اسرائیل

اسپین اور آئرلینڈ کا اسرائیل پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ

اسپین اور آئرلینڈ نے اسرائیل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور ان کے آئرش ہم منصب لیو وراڈکر نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن  کے صدر کو خط لکھا ہے۔

ایک مشترکہ خط میں ورادکر اور سانچیز نے اس بات کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا کہ آیا یورپی یونین-اسرائیل تجارتی معاہدے کے تحت اسرائیل انسانی حقوق کی اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کر رہا ہے یا نہیں۔

خط میں انہوں نے لکھا کہ وہ رفح کے علاقے میں اسرائیل کی  فوجی کارروائی کو ایک  سنگین خطرہ سمجھ رہے ہیں جس کا عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ورادکر اور سانچیز نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس میں اسرائیل سے غزہ میں فوری طور پر درکار بنیادی انسانی خدمات اور امداد کی فراہمی کو فعال کرنے کے لیے  فوری اور موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں(یو این آر ڈبلیو اے)  کو غزہ میں جانیں بچانے اور  تباہ کن انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ جہاں (یو این آر ڈبلیو اے) پر پابندیاں لگ رہی ہیں وہیں حال ہی میں اسپین(یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے اپنی فنڈنگ بڑ ​​ھا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version