Advertisement

18 ویں سندھ گیمز کے لیے کراچی آنے والے کھلاڑی حادثے کا شکار

18 ویں سندھ گیمز کے لیے کراچی آنے والے کھلاڑی حادثے کا شکار

18 ویں سندھ گیمز کے لیے کراچی آنے والے کھلاڑی حادثے کا شکار

کراچی: 18 ویں سندھ گیمز کے لیے میرپور خاص سے کراچی آنے والے کھلاڑی حادثے کا شکار ہوگئے۔

18 ویں سندھ گیمز کے شروع ہونے سے قبل ہی انتظامات کا پول کھل گیا ہے جب کہ کراچی آنے  والے میرپور خاص کے کھلاڑی حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔

میر پور خاص کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ صدر میں واقع القیام ہوٹل کی لفٹ گر جانے سے دو ویٹ لفٹر اور ایک سیکرٹری زخمی ہوگئے۔

محمد سبحان اور محمد قاسم ہوٹل سے باہر کسی کام سے جارہے تھے، دونوں ویٹ لفٹر سندھ گیمز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایکسرے رپورٹ میں سبحان کے گھٹنے میں اور قاسم کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے جب کہ حادثے کے وقت لفٹ میں دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Advertisement

ماسٹر شاہین باڈی بلڈر ایسوسی ایشن میرپور خاص کا حادثے سے متعلق ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم میرپور خاص سے سندھ گیمز میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

ماسٹر شاہین کہتے ہیں کہ رہائش کے لیے ہمیں کمرے ملنے میں پریشانی ہورہی تھی تو دوسرے ایتھلیٹس کو میں نے ہوٹل بلایا، مجھ سے ملاقات کے لیے آنے والے کھلاڑیوں کو لفٹ میں گنجائش سے متعلق اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ لفٹ میں زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ گرگئی جب کہ لفٹ میں کم گنجائش کے حوالے سے ہوٹل انتظامیہ نے آگاہ کیا تھا۔

حادثے سے متعلق نگراں صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ نے تصدیق کردی ہے، نگراں صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے، ہماری پوری کوشش سندھ گیمز کا کامیاب انعقاد ہے۔

جنید علی شاہ نے کہا کہ چھوٹی لفٹ تھی ہوٹل انتظامیہ نے آگاہ کیا تھا، 3 افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 8 سے 9 افراد داخل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version