تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بلکہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، جے یو آئی کا موقف

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بلکہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا سی ای سی اجلاس ہوا جس میں قومی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی جماعتوں نے انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔
موجودہ صورتحال پر غور و خوض کے بعد آئندہ کے فیصلے ہوں گے۔
اجلاس میں مولانا قمرالدین، مولانا عبدالغفور حیدری، اسلم غوری، اکرم خان درانی، مولانا عطاء الرحمان، مولانا راشد سومرو، مولانا امجد خان، آغا محمود شاہ، مولانا عطاء الحق درویش، حافظ نصیر احرار شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

