Advertisement

27 فروری 2019 کا معرکہ ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، آئی ایس پی آر

ڈسپلن کی خلاف ورزی؛ فیض حمید کے بعد مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران فوج کی تحویل میں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ27 فروری 2019 کا معرکہ ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019کا معرکہ ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، 27 فروری عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی یاد دلاتا ہے، پاکستان نے بھارتی سیاسی عزائم کیلئے بلا جواز جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بھارت کی حالات کو اپنے حق میں سازگار ثابت کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

 آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارت پر مکمل آپریشنل بالادستی ثابت کی، پاکستانی مسلح افواج کی استقامت وقابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے ماہرین نے کیا، عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں کے پیش کردہ حقائق نے بھارتی دعوؤں کو مسترد کیا، بھارت کے تمام دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہونے پر ریت کی دیوار ثابت ہوئے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے مفاد میں واپس بھیجا، عالمی برادری نے پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو اعلیٰ ریاستی اقدام قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بطور ریاست فروغ امن کے لئے پر عزم ہے، پڑوسیوں کیساتھ پر امن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے، پڑوسیوں کیساتھ پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا ہر جارحیت کا جواب بھرپور طاقت سے ہوگا۔

افواج پاکستان زندہ باد،پاکستان پائندہ باد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version