Advertisement

نوفروری کا سورج نومئی کے سورج کو ختم کر دے گا، شہبازشریف

مسلم لیگ ن

شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوفروری کا سورج نومئی کے سورج کو ختم کر دے گا، ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نواز شریف آگے آیا۔

قصور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی جادو ٹونے کا سہارا نہیں لیا۔ نوازشریف کی تین بار حکومت کا تختہ الٹا گیا لیکن انھوں نے کسی کو میرجعفر نہیں کہا۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے 28 مئی کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔  اب کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔ آپ نے مجھے اس حلقے میں امیدوار بنا کر خرید لیا ہے، 8 فروری کو آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نواز شریف آگے آیا، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ایک طرف نو مئی کی ملک کی سازش اور دوسری طرف 28 مئی ہے، ایک طرف اندھیرے تھے تو دوسری طرف نوازشریف روشنی لے کرآئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایک طرف برداشت اور دوسری طرف تکبر ہے، ایک طرف دعائیں اور دوسری طرف گالم گلوچ ہے، ایک طرف ایثار اور قربانی اور دوسری طرف لالچ اور پیسا بٹورنے کی سازش، ایک طرف نوازشریف کی ملک سے محبت اور دوسری طرف دشمنی ہے۔

Advertisement

صدر پی ایم ایل این نے کہا کہ یہ ہے وہ نوازشریف جس نے صبرکیا برداشت کیا۔ نوفروری کا سورج نومئی کے سورج کو ختم کر دے گا۔ نوازشریف وزیراعظم بنے تو پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، نوازشریف کی قیادت میں قصور کو لاہور بنا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version