Advertisement

مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج بھارتی کسان آج بلیک فرائیڈے منا رہے ہیں

مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج بھارتی کسان آج بلیک فرائیڈے منا رہے ہیں

مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج بھارتی کسان آج بلیک فرائیڈے منا رہے ہیں

نئی دہلی: مودی سرکار کے خلاف بھارتی کسانوں کا ’دہلی چلو‘ مارچ 11 ویں روز بھی جاری ہے جب کہ بھارتی کسان آج بلیک فرائیڈے منا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب ہریانہ بارڈر پر نوجوان کسان کی ہلاکت کے خلاف کسانوں کا احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

سراپا احتجاج بھارتی کسان آج بلیک فرائیڈے منا رہے ہیں جب کہ کسان 26 فروری کو بھارت بھر میں ہائی ویز پر ٹریکٹر ریلیاں بھی نکالیں گے۔

کسانوں نے 14 مارچ کو نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا گراؤنڈ میں مہا پنچایت منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ کسان مارچ کے دوران ہریانہ میں پرتشدد واقعات کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ہریانہ سرکار نے احتجاج کرنے والے کسان رہنماؤں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپوزیشن کانگریس پارٹی نے صورتحال پر مرکزی پارلیمان کے ساتھ پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دہلی چلو مارچ کے دسویں روز بھی ہریانہ پولیس کی جانب سے کسان مظاہرین پر تشدد جاری رہے جب کہ پنجاب پولیس کی تشدد سے کسان نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک نوجوان شوبھ کرن سنگھ نامی کسان تھا جو کہ پنجاب کے شہر بھٹنڈہ کا رہائشی تھا ، کسان لیڈر کے مطابق بنجاب پولیس پٹیالہ کے شبھ کرن سنگھ کی موت کو ماننے سے انکار کر رہی ہے جب کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق گولی لگنے کے باعث شبھ کرن سنگھ کی موت واقع ہوئی۔

بھارتی صحافی کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کی موت کے بعد مرکزی حکومت اور کسان مظاہرین کے درمیان حالات مزید خراب ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے میں ناکامی پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version