Advertisement

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد اور فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے، پاکستان تنازع کشمیرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان روس اسٹریٹیجک گروپ کا اجلاس 7 فروری کو ہوا، اجلاس میں علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور جمہوریہ ڈومینیکن کے مابین باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دی جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان غزہ اور رفح میں اسرائیلی بربریت و جارحیت کی مذمت کرتا ہے، ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ او آئی سی نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تنبیہہ کیا ہے،  پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد اور فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی این ایس اے ایجنسی نے 10 فروری کو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاتر پر ملک بھر میں چھاپے مارے، ہم جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرکے دفاتر پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں خطے میں دہشتگرد تنظیموں پرتشویش ہے، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں ان پر ہمیں تشویش ہے، انتخابات میں غیرملکی مبصرین کو بھی دعوت دی گئی تھی، پاکستان نے اپنا آئینی فرض سنجیدگی سے ادا کیا ہے، اس حوالے سے ہمیں غیر ملکی ایڈوائس کی ضرورت نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version