انتخابی نتائج کی خانہ بندی اور مرتب کرنے کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق مکمل

انتخابی نتائج کی خانہ بندی اور مرتب کرنے کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق مکمل
الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی خانہ بندی اور مرتب کرنے کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق مکمل کر لی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام مطلوبہ مراحل اور اہداف کی کامیابی سے تکمیل ہوئی، مشق میں ملک بھر کے 859 انتخابی حلقوں کے آر اوز شریک ہوئے، نظام کی آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں اہلیت کو جانچا گیا، ای ایم ایس کو ہر لحاظ سے اطمینان بخش پایا گیا، ای ایم ایس کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج اکٹھا اور مرتب کرنا ہے۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق ی ایم ایس آن لائن اور آف لائن موڈ میں یکساں رفتار اور اہلیت سے کام کرتا ہے، آج کی تجرباتی مشق نے ای ایم ایس کو مکمل فعال اور مؤثر ثابت کیا، انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم 47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

