Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاریاں

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاریاں

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاریاں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے چار تاریخیں تجویز کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے 26 فروری سے 29 فروری کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم آفس کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر نگران وزیر اعظم کسی ایک تاریخ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر اعظم کی بھیجی گئی سمری پر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 28 یا 29 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کے حلف کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جو کہ خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

Advertisement

جب اسپیکر منتخب ہوجائیں گے تو پھر وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا جب کہ وزیر اعظم کا انتخاب اوپن ہوگا، وزیر اعظم کے انتخاب میں دونوں امیدواران الگ الگ لابیزمیں جائیں گے۔

وزارت عظمیٰ کے دونوں امیدواران رجسٹر پر حاضری لگا کر اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے، وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی رکن ووٹ نہیں دے سکتا ہے۔

اگر کسی رکن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف پارٹی سربراہ نااہلی کا ریفرنس دائر کرسکتا ہے جب کہ کسی رکن کی طرف سے اپنی پارٹی کے فیصلے کے خلاف دیا گیا ووٹ اس کو نشست سے محروم بھی کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version