Advertisement

پی اسی ایل 9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ 

ملتان میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 167 رنز ہی بناسکی۔

ملتان سلطانز بیٹنگ:

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی وہ 42 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ریزا ہینڈرکس نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

طیب طاہر 35 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور افتخار احمد کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جب کہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ: 

ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز جیسن روئے 12 اور سعود شکیل 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ خواجہ نافع نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ریلی روسوو 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور سجاد علی کی اننگز 2 رنز تک محدود رہی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلے اور محمد علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ آفتاب ابراہیم مے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version