Advertisement

پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں امریکہ فریق نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں امریکہ فریق نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل  کے عمل میں امریکہ فریق نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ ایسی چیز نہیں کہ اس پر امریکہ تبصرہ کرے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ  پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل پر امریکہ اس  میں فریق نہیں ہے،نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ رپورٹ کردہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی  چاہیئں۔

Advertisement

میتھیو ملر نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر تبصرے سے  بھی گریز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version