Advertisement

حماس اور اسرائیل کے درمیان ماہ رمضان سے قبل معاہدہ ہونے کا امکان

حماس اور اسرائیل کے درمیان ماہ رمضان سے قبل معاہدہ ہونے کا امکان

حماس اور اسرائیل کے درمیان ماہ رمضان سے قبل معاہدہ ہونے کا امکان

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے کا معاہدہ رمضان المبارک سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مصری اور قطری ثالثوں نے تصدیق کی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے کا معاہدہ رمضان المبارک سے پہلے ہونے کا امکان ہے جب کہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط 10 مارچ سے پہلے ہو جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بدترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں نصیرات، بوریج اور خان یونس کیمپوں میں اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری سے 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں قحط کے باعث 4 بچے جاں بحق جب کہ 7 بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

Advertisement

خیال رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریبا 6 لاکھ فلسطینی امداد کے منتظر ہیں جب کہ قحط ان سے محض ایک قدم دور ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے جس کی وجہ سے غزہ  میں پونے چھ لاکھ افراد قحط کا شکار ہونے سے بس ایک قدم دور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version