Advertisement

شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

شہبازشریف

شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی (فائل فوٹو)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، پہلی ملاقات میں کوئی بریک تھرو نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران آصف زرداری نے شہبازشریف سے شکوے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔ سابق صدرنے الیکشن نتائج سے قبل ہی نوازشریف کے وزیراعظم بننے سے متعلق میڈیا مہم پرتحفظات کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اتحادی حکومت بننی ہے اپنی مشاورت کررہے ہیں، اپنی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع مسلم لیگ ن نے بتایا کہ شہباز شریف نے وسیع البنیاد مفاہمتی حکومت کےلیے تجاویز دیں، آصف زرداری حکومت سازی کے لیے پہلے اپنی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا ابھی تک اس پر پہلی ملاقات میں کوئی نام زیر بحث نہیں آیا، ملاقات میں رابطے جاری رکھنے اور مزید ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع یہ یہ بھی کہا کہ معاملات آگے بڑھنے کی صورت میں نوازشریف خود بھی آصف زرداری سے ملیں گے۔ آصف زرداری ن لیگ کے علاؤہ دیگرآپشنز پر بھی غور کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version