Advertisement

پوسٹل بیلٹ پیپرز کے جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہو جائے گا

بیلٹ پیپرز

پوسٹل بیلٹ پیپرز کے جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہو جائے گا

عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں پوسٹل بیلٹ پیپرزکے جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات 12 تک آراوز کے پاس پہنچنے والے پوسٹل بیلٹ پیپرز گنتی میں شامل ہوسکیں گے، آج رات 12 کے بعد پہنچنے والے پوسٹل بیلٹ پیپرز کو گنتی میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران پوسٹل بیلٹ پیپرزکو حتمی نتیجہ کی تیاری کے وقت شامل کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پولنگ کے تمام انتظامات مکمل

ملک بھرسے قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کےلیے 2 لاکھ 6 ہزار533 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے۔

Advertisement

صوبائی اسمبلیوں کےلیے 2 لاکھ 42 ہزار 754 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے، جن میں پنجاب اسمبلی کےلئے 74 ہزار 274، سندھ اسمبلی کے لیے 26 ہزار649 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہوگی

خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 81 ہزار 282 پوسٹل بیلٹ پیپرز مہیا کیے گئے، بلوچستان سے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے۔

سرکاری ملازمین ان کے اہلخانہ، قیدیوں اورمعذورافراد کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version