Advertisement

پی پی رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کردی

پیپلز پارٹی رہنما

پی پی رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کردی ( فوئل فوٹو)

پی پی رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کردی، ان کا کہنا ہے کہ دو دن اہم ہیں پھر کہہ سکوں گا۔

کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں مرکزمیں دیکھا جائے دو دن اہم ہیں کہ پختون خواہ کا کیا ہوسکتا ہے۔ آصف علی زرداری کو کنٹرول کرنا ہے اورنوازشریف کو انہوں نے حوصلہ دیا ہوا ہے اس لیے نواز شریف کو ریلیف دیا گیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2018 میں جس طرح سے بانی پی ٹی آئی نے نواز لیگ کے ساتھ کیا تھا اسی طرح نواز کو آگے لانے کی سازش کی ہوسکتی ہے، مجھے خدشہ ہے جس طرح سے پختونوں خواہ، بلوچستان میں امن امان کا بہانا بناکرالیکشن ملتوی ہوجاتے ہیںتو فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ سخت ہوگا لیکن وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، چاروں صوبوں کا وزیراعظم بننا ہے چاروں صوبوں میں الیکشن ہوگا تو بہتر ہوگا، اگرپختونوں خوا میں الیکشن نہیں ہورہے تو اس کا مقصد ہے نوازشریف کو آگے لانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نقصان دہ ہوگا۔

منظوروسان نے کہا کہ قدرت کا قانون ہے جیسی کرنی ویسی بھرنے بانی پی ٹی آئی نے بھی ایسا کیا تھا، ہم مخالف ہیں، الیکشن فیئر فری ہونے چاہییں ہرووٹر اورامیدوارکو اجازت ہونی چاہیے، خیرپور اور کوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی مقابلے والا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version