الیکشن کمیشن سے فارم 47 کے خلاف تمام دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب

الیکشن کمیشن سے فارم 47 کے خلاف تمام دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب
عدالت نے الیکشن کمیشن سے فارم سینتالیس کےخلاف آنے والی تمام دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں فارم سینتالیس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن سے فارم سینتالیس کےخلاف تمام دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جو درخواستیں ہائیکورٹ میں آئی ہیں کیا الیکشن کمیشن ان کی سماعت آج ہی کرسکتا ہے۔ کیا ان درخواستوں کی سماعت کا ہائیکورت کو اختیار سماعت ہے یانہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف پیش کیا کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلون کےخلاف درخواستیں اسی دن سماعت ہورہی ہین۔ جس کا جوریلیف بن رہاہےالیکشن کمیشن موقع پر ہی ریلیف دے رہاہے۔ جو بھی درخواست دائر ہورہی ہے اسی دن سماعت کےلئے مقررکی جارہی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم ہونے کےبعد جدت آئی ہے۔ الیکشن ایکٹ کےتحت امیدوار یا اس کا ایک نمائندہ ریٹرننگ افسر کے پاس ہونا چاہئیے۔ فارم سینتالیس کی تشکیل کا معاملہ حقائق سے متعلق ہے جس پر رٹ پٹیشن میں سماعت نہ ممکن ہے۔
اعظم نذیرتارڑ نے مؤقف پیش کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کے اختیار کو دیکھنا ہے یا اپنی خواہشات کے مطابق باتیں کرنی ہیں۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اوراس کےپاس تمام اختیارات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہفتے اور اتوار کو بھی کام کیاہے۔ ہائیکورٹ سے رجوع نہ کرنے والون کاکیاقصور ہے کہ اس کی الیکشن کمیشن میں اپیل کی سماعت بعد میں ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

