Advertisement

ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

ترکیہ کا دوسرا بڑا سیاحتی شہر انطالیہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کا دوسرے بڑے سیاحتی شہر انطالیہ میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جب کہ شہر کے مرکز میں شام کے وقت شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے رات بھر شدت اختیار کرلی۔

شدید بارش کے باعث سڑکوں اور انڈر پاسز پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت درہم برہم ہوگئی، انطالیہ کے چھ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بھی ایک دن کے لیے روک دی گئیں ہیں جب کہ رہائش گاہوں اور گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ملک کے سیاحتی دارالحکومت کے کیپیز ضلع میں غازی بلیوارڈ پر سب وے کے سیلابی انڈر پاس میں پھنسی ہوئی کار میں ایک شخص کی بے جان لاش بھی ملی ہے۔

موسم کی خراب صورت حال کے برقرار رہنے کا امکان ہے اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے لیے خبردار کیا گیا ہے جب کہ فوری طور پر متعدد اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

Advertisement

انطالیہ میٹروپولیٹن میونسپلٹی فائر ڈپارٹمنٹ کی معلومات کے مطابق گھروں، کام کی جگہوں اور گاڑیوں میں پھنسے بہت سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارتوں میں گراونڈ فلور اپارٹمنٹس میں تین سے چار فٹ پانی داخل ہوا ہے جس میں رہنے والوں کا سارا سامان پانی میں موجود ہے جب کہ شہر بھر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور شہر سے پانی کے نکاس میں ابھی مزید وقت درکار ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version