Advertisement

رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف جنوبی افریقہ عالمی عدالت پہنچ گیا

رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف جنوبی افریقہ عالمی عدالت پہنچ گیا

رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف جنوبی افریقہ عالمی عدالت پہنچ گیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے رفح پر متوقع زمینی حملے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دائر کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں دائر ہنگامی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رفح میں اسرائیلی عسکری آپریشن کی وجہ سے ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

جنوبی افریقی حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ نسل کشی کے کنونشن اور 26 جنوری 2024 کو عالمی عدالت انصاف کے دیے گئے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزی روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے گذشتہ ماہ اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے سے روکنے کے لیے تمام تر اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version