Advertisement

پی ایس ایل 9، افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ نے دفاعی چمپئن لاہور قلندر کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چمپئن لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندر کے 195 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندر نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

قلندر کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز بنائے، روسی وین ڈیر ڈوسن نے 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ عبداللہ شفیق نے 28 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کے ٹائمل ملز نے 2 ، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے 36 رنز بنائے، جبکہ کپتان شاداب خان نے 74 رنز ناٹ آؤٹ اور آغا سلمان نے 64 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

شاداب خان اور آغا سلمان کے درمیان 138 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔

لاہور قلندر کی جانب سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version