آسٹریلوی ٹیم کو رن آؤٹ کی اپیل نہ کرنا مہنگی پڑگئی

آسٹریلوی ٹیم کو رن آؤٹ کی اپیل نہ کرنا مہنگی پڑگئی
کھیلوں کی دنیا میں اکثر و بیشتر منفرد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو نہ صرف شائقین بلکہ خود کھلاڑیوں کے لیے بھی حیران کن ہوتے ہیں ۔
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پیش آیا جب 19ویں اوور میں الزاری جوزف نے مشکل رن لینے کی کوشش کی لیکن جونسن نے ان کے پہنچنے سے قبل ہی گیند حاصل کرکے بیلز اڑا دیں۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے نہ رن آؤٹ کی اپیل کی گئی اور نہ ہی امپائر نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا۔
تاہم اگلی گیند کرنے سے قبل ہی ری پلے میں واضح طور پر آؤٹ دیکھ کر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے امپائر سے اپیل کی تو امپائر نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔
AdvertisementNo appeal = no run out?
An unusual situation unfolded in Sunday night's T20 international #AUSvWI pic.twitter.com/PKmBVKyTyF
— cricket.com.au (@cricketcomau) February 11, 2024
امپائر نے جواب دیا کہ کوئی اپیل نہیں کی گئی تھی اس لیے یہ آؤٹ نہیں دیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جو انتہائی حیران کن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

