Advertisement

بھارتی کسانوں کا ’دہلی چلو‘ مارچ گیارہویں روز بھی جاری

بھارتی کسانوں کا ’دہلی چلو‘ مارچ گیارہویں روز بھی جاری

بھارتی کسانوں کا ’دہلی چلو‘ مارچ گیارہویں روز بھی جاری

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

دہلی چلو مارچ کے گیارہویں روز بھی ہریانہ پولیس کے کسان مظاہرین پر تشدد جاری ہیں جب کہ کسان رہنماؤں کا نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد احتجاج دوبارہ سے جاری ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا کے کسانوں کے احتجاج کے متعلق اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں، مختلف ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایکزیکٹیو آرڈرز کے تحت اکاؤنٹ بلاک کیے گئے ہیں۔

Advertisement

بھارتی صحافی مندیپ پونیا کہتے ہیں کہ ہم نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی لیکن ہماری آواز کو بند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارت کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند

بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار جمہوری ملک میں حقیقی آوازاں کو خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سمیوکت کسان مورچہ کی جانب سے بھارت میں آل انڈیا یوم سیاہ احتجاج کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ سمیوکت کسان مورچہ نے 21 سالہ شبھ کرن سنگھ کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

کسان یونین نے شبھ کرن سنگھ کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے کے معاوضے دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی سمیوکت کسان مورچہ نے بھارتی دارالحکومت کی جانب ٹریکٹر مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

کسان لیڈر کا کہنا تھا کہ سمیوکت کسان مورچہ کی قیادت میں احتجاج کرنے والے کسان جمعہ کو بلیک فرائیڈے منائیں گے، مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق بھارتی فوج کی کسان مظاہرین کے خلاف کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے میں ناکامی پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

خیال رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو مہرہ بنا کر بھارت کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلح شھمبو اور کھنوری میں رکاوٹیں توڑنے کی ناکام کوششوں کے بعد کسان زخمی ہوئے جب کہ پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version