Advertisement

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کردیا

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کردیا

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کردیا

عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان نے اپنا موقف پیش کردیا۔

نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے کیس کی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا ہے۔

نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے، عدالت فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کا حامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اسرئیل کے غاصبانہ قبضے کے معاملے کو اٹھایا ہے، اسرائیل فلسطین میں نسل کشی غیرقانونی آباد کاری کررہا ہے۔

Advertisement

نگراں وزیر قانون کہتے ہیں کہ تمام ممالک قانونی طریقے سے اسرائیل کی ناانصافیوں کو مسترد کرتے ہیں جب کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی اقوام متحدہ نے بھی مذمت کی ہے۔

احمد عرفان اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فوری فلسطین سے اپنی فوج نکالے جب کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آئی سی جے میں کارروائیاں امید کی کرن ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں 52 ممالک اور انسانی حقوق کی 3 تنظیموں کے نمائندے موجود ہیں جب کہ عالمی عدالت انصاف 19 سے 26 فروری تک دی ہیگ کے پیس پیلس میں عوامی سماعتوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version