اسرائیل کا مغربی کنارے میں 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان

اسرائیل کا مغربی کنارے میں 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان
اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
مغربی کنارے میں آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر امریکہ کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ کی جانب سے نئے آبادکاری کے منصوبوں کا اعلان اس وقت کیا گیا جب تین فلسطینی مسلح افراد کی طرف سے مالے ادوم بستی کے قریب کاروں پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک اسرائیلی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اس سنگین حملے کا ایک پرعزم حفاظتی ردعمل ہونا چاہیے ۔
وزیر خزانہ نے کہا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعظم نیتن یاہو سنٹرل پلاننگ بیورو کے اجلاس کی منظوری دیں اور مالے ادوم اور پورے خطے میں ہزاروں ہاؤسنگ یونٹس کے منصوبوں کو فوری طور پر منظور کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہمارے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمیں کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے سے مزید تعمیرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

