Advertisement

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانے کا فیصلہ

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں واضح کیا گیا کہ 8 فروری کے انتخابات وقت پر ہوں گے۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سیکیورٹی اداروں کو انتخابات کے دن قانون ہاتھ میں لینے کی کوششوں سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔

چیف الیکشن کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انتخابات میں رخنہ ڈالنے اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اس سلسلے میں کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کے پی کے اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، سیکیورٹی کے چیلنجز اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے والے واقعات کے باوجود الیکشن کا عمل نہیں رکے گا، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور اس حوالے سے کسی کو وہم یا گمان نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement

سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی انتخابی عمل کی سب سے بڑی دشمن ہے،عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر ضروری انتظامی و حفاظتی انتظامات لیے جائیں گے، سیاسی جماعتوں امیدواروں اور ووٹرز کو بلاخوف خطر انتخابی مہم کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے، پورے ملک میں ہونگے، آج کے اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بلوچستان اور کے پی کے میں بد امنی کے واقعات کا تعلق دہشت گردی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہونگے، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں، ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ الیکشن پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس دستیاب ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version