Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی ایک ایک مزید نشست مل گئی

مسلم لیگ ن

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے منتخب رکن کاشف نویدپنسوتہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورنامزد وزیراعظم شہبازشریف سے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام ، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑاورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

شہبازشریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔

Advertisement

محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے قائد محمد نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسائل کا حل ہے، عوام اور سپورٹرز کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ آپ کا جذبہ لائق تعریف ہے، عوام اور آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کی اجتماعی سوچ درکار ہے۔

صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے، مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہوکر پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا، انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version