Advertisement

آخری دہشت گردکے خاتمےتک جنگ جاری رہے گی، جان اچکزئی

جان اچکزئی

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، جان اچکزئی

نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آخری دہشت گردکے خاتمےتک جنگ جاری رہے گی، عام انتخابات ہر صورت ہوں گے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کوشش ہے الیکشن پراثر انداز ہوں، کل الیکشن ہو کررہیں گے۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی جہاں بھی ضرورت ہو تعینات کریں گے، کل پرامن ماحول کویقینی بنائیں گے تاکہ دہشتگردوں کےعزائم خاک میں ملائیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ آخری دہشتگردکےخاتمےتک جنگ جاری رہے گی، عام انتخابات ہر صورت ہوں گے، کل الیکشن پر امن طریقے سے ہونگے، ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملادیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ضلع پشین کےعلاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں بیس سے زاید افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version