فیملی سے بدسلوکی کا واقعہ، محمد عامر نے مریم نواز سے درخواست کردی

فیملی سے بدسلوکی کا واقعہ، محمد عامر نے مریم نواز سے درخواست کردی
قومی کرکٹر محمد عامر نے فیملی سے بدسلوکی کے واقعہ پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مداخلت کی درخواست کردی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پی ایس ایل 9 کے میچ کے دوران ملتان کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اس مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ’’ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میرے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کی اور میچ کے دوران بلاجواز میری فیملی کو باہر نکال دیا جب کہ میں اس ناقابل قبول رویے سے حیران ہوں‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’’طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے! حکام بالا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘ جب کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’امید ہے آپ کارروائی کریں گی‘‘۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز سے علیحدگی کے بعد محمد عامر اب پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News