سندھ میں غیرت کے نام پر قتل اور کاروکاری کے واقعات میں مزید اضافہ

مورو: سندھ میں غیرت کے نام پر قتل اور کاروکاری کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سندھ میں مورو کے قریب پھل شہر کے نواحی گاؤں سوبھو رند میں کاروکاری کا واقع پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقعوع پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم شبیر لغاری کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم شبیر لغاری نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے تاہم مزید واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
مقتولہ کے بھائی سوجھرو لغاری کہتے ہیں کہ میری بہن کو قتل کرکے ماموں نے کاروکاری کا ڈرامہ رچایا ہے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News