Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی

سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری غیر قانونی قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس جنید غفار اور عدنان الکریم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 13اکتوبر 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

آئی جی جیل خانی جات سید منورعلی شاہ کی تقرری کی خلاف سینیئر جیل پولیس افسراعجاز علی نے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزارسینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبرپرجبکہ سید منورعلی شاہ چوتھے نمبر پر آتے ہیں، ان کی تقرری کو کالعدم قراردیا جائے۔

خاتون کا شناختی کارڈ نہ بنانےکےخلاف درخواست

Advertisement

دوسری جانب نادرا کی جانب سے خاتون کا شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے  ایک بار پھرنادرا و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت 29 فروری تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار خاتون سیرت فاطمہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ میری بیٹی اورشوہر کا شناختی کارڈ بن چکا ہے، شناختی کارڈ نہ بننے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حج وعمرہ پر جانا چاہتی ہوں لیکن شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا، نادرا بلاوجہ درخواست گزار کو تنگ کررہا ہے۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ جب بیٹی اورشوہر کا شناختی کارڈ بن گیا تو خاتون کا کیوں نہیں بنا رہے، استدعا ہے کہ خاتون کو شناختی کارڈ بناکر دینے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version