کراچی میں معصوم بچےکےقتل سے پہلے کی ویڈیو بول نیوز کو موصول

کراچی میں معصوم بچے کے قتل سے پہلے کی ویڈیو بول نیوز کو موصول
کراچی میں دوسری جماعت کےمعصوم طالب علم کا بہیمانہ قتل، پندرہ سالہ سفاک پھوپھی زاد بھائی ابان کو اپنے ساتھ کن گلیوں سے گزرا بول نیوز نے خصوصی مناظر پر مبنی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
فوٹیج کے مطابق مقتول ابان کو ملزم سفیان کا ہاتھ پکڑ کرجاتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے اسپتال تک پہنچے، مقتول ابان نے راستے میں کہیں سفیان کا ہاتھ نہیں چھوڑا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کی عقبی گلیوں سے ہوتے ہوئے دونوں پارک تک پہنچے، قاتل اور مقتول کو پارک میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایس ایس پی سنٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق ملزم سفیان کے مطابق وہ گلیوں اور پارک سے ہوتا ہوا پہنچا تھا، ہائی پروفائل کیس پر دو ٹیمیں کام کر رہی تھی، مقتول ابان کے قتل کے پہلے ہی روز ملزم پر شک تھا۔
ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ گھر کا فرد ہونے کی وجہ سے فوری طورپرگرفتاری مشکل تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد ملزم سے تفتیش کی گئی، ملزم نے سبزی فروٹ کاٹنے کی چھری سے ابان کا گلاکاٹا تھا۔
ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق گھر کے کچن سے روز استعمال ہونے والی چھری بھی برآمد کرلی، گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

