غزہ میں جاری مظالم کے خلاف گلاسگو میں ہزاروں افراد کا مارچ

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف گلاسگو میں ہزاروں افراد باہر نکل آئے۔
جنگ بندی کے خلاف احتجاج میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے گلاسگو کے شہر میں ہونے والی ریلی میں احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس جنگ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
جارج اسکوائر سے شروع ہونے والی ریلی شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے اسکاٹش ایگزیبیشن سینٹر پہنچی جہاں اسکاٹش لیبر پارٹی کے ممبران جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ، امریکہ کی دھمکی
فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، اسکاٹش لیبر پارٹی نے ہفتے کے روز ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
لیبر پارٹی اسکاٹ لینڈ کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر انس سرور نے بھی اپنے بیان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
جارج اسکوائر ریلی کے مقررین میں اسکاٹش ٹریڈ یونین کانگریس کے جنرل سیکرٹری روز فوئر بھی شامل تھے۔
روز فوئر نے اسکاٹش لیبر پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ ٹریڈ یونین غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف خاموشی سے کھڑی نہیں رہے گی اور نسل کشی ہوتی ہوئے نہیں دیکھے گی اور اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید جب کہ 205 زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ 68 ہزار 883 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News