Advertisement

عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ڈاکٹر عاصم

عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹرعاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں ڈاکٹرعاصم کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version